آرمی چیف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ملنا انکی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے ،میاں محمد آصف شہزاد

جمعرات 26 نومبر 2015 20:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے رہنماء صدر سٹی رائے ونڈ میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ پاک آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ملنا انکی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے ۔آرمی چیف کی جرأت مندی اور بہادری سے جاری دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں کامیابی پرپوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔

ملک کی سیاسی و عسکری قیادت میں قوم ایک دن مایوسیوں کی گہری کھائی سے باہر ضرور نکلے گی ۔

(جاری ہے)

میاں آصف شہزاد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک سے کرپشن ،مہنگائی اور توانائی بحران کا خاتمہ کرنے میں کوشاں ہے ۔پاک چین راہداری منصوبہ ترقی و خوشحالی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کو بے معنی الزامات کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے سیکرٹری مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات میں اجتماعی مفاد کیلئے ہر ممکن تعاون پر اتفاق قوم کے روشن مستقبل کیلئے خوش آئند ہے ۔عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا مشن ہے

متعلقہ عنوان :