افغان طالبان ، طالبان نے گروپ کمانڈر نے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیئے

جمعرات 26 نومبر 2015 20:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) افغانستان میں ایک طالبان گروپ کمانڈر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈالتے ہوئے عسکریت پسند کارروائیاں مزید جاری نہ رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں نام ظاہر کئے بغیر کہا ہے کہ مشرقی صوبہ غزنی میں ایک طالبان گروپ کمانڈر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور آئندہ عسکریت پسند کارروائیوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے رپورٹ کے مطابق کمانڈر نے اے کے 47 رائفلیں بھی پولیس حکام کے حوالے کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :