اسلام آباد،لڑائی جھگڑے میں ملزم کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور

جمعرات 26 نومبر 2015 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے لڑائی جھگڑے میں ملزم کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود کی عدالت میں لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم بلال حسین کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتار 50 ہزار روپے مچلکوں کے جمع کروانے کے عوض منظور کر لی گئی ۔ ملزم پر اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی میں بجرم 33F/15 کے تحت رواں سال مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :