Live Updates

راولپنڈی ،محمد عارف عباسی کی کوششوں سے یونین کونسلوں 19,24,28میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنماوں کا پارٹی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

جمعرات 26 نومبر 2015 20:12

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف انتخا بی مہم کے چئیر مین ایم پی اے محمد عارف عباسی کی کوششوں سے یونین کونسلوں 19, 24,28میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنماوں نے پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے،یونین کونسل 19سے امجد راجپوت،یونین کونسل 24 سے راجہ ماجد ،راجہ زوار،یونین کونسل 28 سے چوہدری صغیر گجر نے انتخابی مہم کمیٹی کی کوششوں سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی حما یت کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی انتخا بی مہم کے چئیر مین ایم پی اے محمد عارف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ انتخابی مہم کمیٹی کا چئیرمین بننے کے بعد ناراض رہنماوں کو منا نا پہلا ٹاسک تھا جس میں کامیاب ہو گئے ہیں اور متعدد یونین کونسلوں میں ناراض رہنما آج ہمارے ساتھ موجود ہیں اور یہ تحریک انصاف کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے تمام کارکنان ہمارے لئے قابل فخر ہیں اور پارٹی کے ساتھ چلنے والوں کو جائز مقام دیا جائے گا۔راولپنڈی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کر ے گی اور مخالفین کو شکست فاش دیں گے۔گزشتہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی تحریک انصاف راولپنڈی میں کامیاب ہوگی اور ن لیگ کو شکست دیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :