پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حکومتی جواب کا انتظار ہے،شہریار خان

حکومت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا، دونوں حکومتوں کے فیصلے کے بعد ہی سیریز کے حمتی فیصلے کا اعلان ہو گا ،چیئرمین پی سی بی کی میڈیاسے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 20:19

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حکومتی جواب کا انتظار ہے،شہریار خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھار ت کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کے جواب کا انتظار ہے حکومت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا ۔ دونوں حکومتوں کے فیصلے کے بعد ہی پاک بھارت سیریز کے حمتی فیصلے کا اعلان ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تحریری فیصلہ موصول ہوا تو میڈیا کو آگاہ کروں گا ۔

ابھی تک وزیر اعظم کے فیصلے سے متعلق کوئی ٹیلی فون بھی موصول نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے ونیو سے متعلق بھی فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاک بھارت سیریز کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو سیکورٹی کے حوالے سے اپنا وفد نہیں بھجیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آہستہ آہستہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں بھارت سمیت انگلینڈ ، آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی۔ انہو۔ں نے کہا کہ معاہدہ کے مطابق پہلی سیریز ہماری ہے دوسری سیریز بھارت کی ہے اور دوسری سیریز بھارت میں ہی ہونا ہے ۔ جائزلکلارک جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئیں گے