پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں، پنشن کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف،سینٹ کمیٹی نے رپورٹ طلب کر لی

فیلڈ میں موجود صحافیوں کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے،کامل آغا،کمیٹی تجاویز دے عملدرآمدکی کوشش کریں گے،پرویز رشید

جمعرات 26 نومبر 2015 20:19

پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں، پنشن کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے کمیٹی نے اس حوالے سے پی ٹی وی حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ معلومات تک رسائی کے بل کو جلد اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا ۔

صحافیوں کو ہر ممکن تحفط فراہم کر رہے ہیں ماضی کے مقابلے میں صحافیوں پر حملوں کے تعلقات میں کمی آئی ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ ماضی کے مقابلوں میں صحافیوں پر حملے کم ہوئے ہیں حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے میڈیا ہاؤسز کی حفاظت کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متنبہ کیا ہوا ہے اور تمام میڈیا ہاؤسسز کو ایک سسٹم دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ کسی بھی خطرے کی صورت میں تحفظ حاصل کر سکتے ہیں اور ایک ایمرجنسی نمبر بھی دے دیا گیا ہے جس کے ذریعے صحافی کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر مطلع کر سکتے ہیں اس موقع پر کمیٹی چیئرمین کامل علی آغا نے وزیر اطلاعات و نشریات سے پوچھا کہ حکومت میڈیا مالکان اور میڈیا ہاؤسز کی حفاظت کے لئے تو اقدامات کر رہی ہے مگر فیلڈ میں موجود صحافیوں کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جس پر وزیر اطلاعات و نشریات نے کمیٹی کو کہا کہ آپ اس حوالے سے ہمیں تجاویز دے دیں ہم ان پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کریں گے ۔

کمیٹی میں سینیٹر سی پیلجو نے پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق پی ٹی وی حکام سے استفسار کیا جس پر پی ٹی وی حکام نے بتایا کہ ہم پنشن اور تنخواہیں مقررہ وقت پر ادا کر رہے ہیں جس پر اس میں کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہو رہی ہیں جس پر کمیٹی کے ممبران سیخ پا ہو گئے کمیٹی کے رکن نہال ہاشمی نے کہا کہ آپ بلکل حقیقت سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں آپ جیسے لوگ اپنا منہ کالا کرتے ہیں اور عوام کو جواب ہمیں دینا پڑتا ہے اس موقع پر کمیٹی نے پی ٹی وی حکام کو آئندہ اجلاس میں مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا اور کہا کہ اگر کسی کا بقایا جات رہتا ہے تو وہ ادا کر کے میٹنگ میں تشریف لائیں ورنہ سختی سے نمٹا جائے گا کمیٹی میں اطلاعات تک رسائی بل کے حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم اس بل کو پاس کروانے کے حق میں ہیں جس طرح کمیٹی تجاویز دے گی عمل کریں گے ۔

پی آئی ڈی حکام نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو سال کے دوران وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ کوئی صحافی حکومتی اخراجات پر نہیں گیا ان کے اخراجات ان کے ادارے خود خرچ کرتے ہیں جس پر کمیٹی چیئرمین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پھر بھی جو بھی اخراجات آئے ہیں اس حوالے سے کمیٹی میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :