مری معاہدے پر عملدرآمد بلوچستان میں سیاسی استحکام اور قبائلی روایات کی مضبوطی کیلئے انتہائی نا گزیر ہے ،آغا سید نواب شاہ

نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بننے والی حکومت بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی،رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 26 نومبر 2015 20:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ مری معاہدے پر عملدرآمد بلوچستان میں سیاسی استحکام اور قبائلی روایات کے مضبوطی کیلئے انتہائی نا گزیر ہے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بننے والے حکومت بلوچستان کو مسائل کے دلدل سے نکالے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سال2013 کے عام انتخابات میں بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل ہوئے پارٹی کے قائد میا محمد نوازشریف اور صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان خان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلوچستان کے وسع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے قوم پرستوں کو یہاں حکومت بنا نے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

جس کے پیش نظر مری میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ڈھائی سال قوم پرست جماعتوں کو حکومت دی جائے گی جبکہ آئندہ ڈھائی سال ایوان میں اکثریتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو حکومت بنائیں گے۔

اور انتہائی قابل فخر بات ہے کہ جس طرح مرکز میں پاکستان لیگ ن کے حکومت نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی یہاں مسائل کے حل اور بہتری کیلئے پالیسیاں مرتب کی عین اسے طرح صوبے میں ہمارے قیادت نے ڈھائی سال تک انتہائی خوش اسلوبی سے حکومت کی مہارت کی تاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی بلوچستان کے متعلق بنائے گئے پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکے اب جبکہ ڈھائی سال پورے ہونے کو ہے تو ہم سمجھتے ہیں اس حوالے سے مری معاہدے پر عملدرآمد بلوچستان اوریہاں کے مفاد میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور اس طرح کے معاہدات پر عملدرآمد سے ہی سیاسی اعتماد بحال ہو تا ہے جبکہ بلوچستان کے قبائلی رسم رواج اور اقدار میں زبان کی پاسداری کو ہر چیز پر قادر کیا جاتا ہے لہٰذا اب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مری معاہدے پر عملدرآمد کرینگے اور دسمبر میں پاکستان لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے

متعلقہ عنوان :