عامر خان کا بھارت چھوڑ کر امریکہ میں قیام کرنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 20:25

عامر خان کا بھارت چھوڑ کر امریکہ میں قیام کرنے کا امکان

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عامر خان بھارت چھوڑنے کے بعد امریکہ میں قیام پذیر ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی جریدے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان بھارت چھوڑنے کے بعد امریکہ میں مستقل رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔ عامر خان ان دنوں اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد عامر خان امریکہ کیلئِے روانہ ہوں گے اور امکان ہے کہ اس دوران وہ وہاں اپنی منتقلی کے حوالے سے انتظامات کر لیں۔ تاہم اس حوالے سے عامر خان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان کی جانب سے انکشاف کیا گیاتھا کہ ان کی اہلیہ نے بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہےک۔ اس انکشاف کے بعد ہی یہ تازہ خبر سامنے آئی ہے۔