Live Updates

کامونکے ،انتخابی رنجش پر پی ٹی آئی کارکنوں کا مخالف امیدوار کے ووٹر پر تشدد

زخمی شخص کی میڈیکو لیگل کے ہمراہ تھانہ میں درخواست ،پولیس مصروف تفتیش

جمعرات 26 نومبر 2015 20:26

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) انتخابی رنجش کی بنا پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مخالف امیداور کے ووٹر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ، زخمی شخص نے میڈیکولیگل کے ہمراہ درخواست تھانہ میں دے دی ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں کو ٹلی مانا سندھو کے غلام میراں نے پی ٹی آئی کے امیدوارکو ووٹ نہ دیا۔جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں علی رضا شہزاد،وسیم،وغیرں نے غلام میراں جو موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واھنڈو روڈپر جارہاتھا۔

ملزمان نے غلام میراں کو روک کر زبردستی اٹھا کر ڈیرے پر لے گئے۔اورزبردست تشدد کانشانہ بنا کر ناک کی ہڈی توڑدی ملزمان نے زخمی حالت میں ڈیرہ کے مغروب کو باہر پھینک دیاواقعہ کے بعد مغروب تھانہ ایمن آباد آیا اور ملزمان کے خلاف میڈیکل رزلٹ کے ہمراہ درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ٹی آئی کے شکست خورد ررائس چیئر مین امیدوار نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا جس نے مچھے ووٹ نہیں دیاہے ۔

وہ لوگ گاؤں چھورڈ کر چلے جائیں ورنہ ا ن کا حشر بھی غلام میراں جیسا ہوگا۔گاؤں کے ووٹر خوف ہراس میں مبتلا ہیں اس غنڈہ گردی پر گاؤں کے باسی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔مخالفین دو نمبر میڈیکل رزلٹ سرفراز نامی شخص کی انگلی توڑ کر مقدمہ برابر کر نے کی کوشش میں مصروف ہیں۔یو سی37 لدھیوالہ گورایہ کے اس واقعہ سے علاقہ کے رہائشی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔پولیس ایمن ا ٓ باد تھانہ تفشیش میں مصروف ہے ،متا ثرہ شخص نے ڈی آی جی اور ڈی پی او گو جرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانون کے مطابق کا روائی عمل میں لائی جا ئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات