پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق وزیراعظم کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا، شہریار خان
جمعرات 26 نومبر 2015 20:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق وزیراعظم کی طرف سے کوئی جواب ملا اور نہ ہی کوئی تحریری فیصلہ موصول ہوا ہے۔ تحریری فیصلہ ملنے تک کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز یہ بیان دیا تھا کہ وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے اور حکومت جو فیصلہ کرے گی قبول کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے کوئی خط، ٹیلی فون یا ای میل موصول نہیں ہوئی اس لئے ابھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 37 سال سرکاری سروس میں رہے ہیں اور میری ٹریننگ یہی ہے کہ جب تک لکھا ہوا نہ آ جائے کچھ نہ کہا جائے۔(جاری ہے)
شہریار خان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے شائد ایک دو دن میں ہدایات آ جائیں گی لیکن اس سے پہلے کچھ بھی نہیں کہوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کس ملک میں ہو گی مگر سیریز چاہے سری لنکا میں ہو یا بنگلہ دیش میں، سیکیورٹی وہی ملک دے گا۔ شہریار خان نے کہا کہ معاہدے کے تحت اس جو سیریز ہو گی وہ ہماری ہوم سیریز ہے، اس کے بعد ٹور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور دیگر ٹیمیں فی الحال سیکیورٹی وجوہات کے باعث پاکستان نہیں آ رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کیلئے سری لنکا بھی بہتر ہے اور بنگلہ دیش بھی، لیکن سری لنکا میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں جس کے باعث میچ متاثر ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔جائلز کلارک کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ جائلز کلارک پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، وہ جنوری کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.