رفعت اللہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 39 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 20:46

رفعت اللہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 39 سال کی عمر میں ڈیبیو ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) رفعت اللہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 39 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پشاور سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ بلے باز رفعت اللہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

رفعت اللہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔ رفعت اللہ نے ٹیسٹ پلئینگ ٹیموں میں بھی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے سب سے معمر ترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اس سے قبل بھارت کے راہول ڈریوڈ کے پاس یہ اعزاز موجود تھا جنہوں نے 38 برس کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس حوالے سے رفعت اللہ کا کہنا ہے کہ عمر کے اس حصے میں آکر موقع ملنے کے باوجود بھرپور کارگردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :