حافظ سعید پاکستان کی ملی بھگت سے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروپوں کونظریاتی ترغیب دے رہے ہیں،بی ایس ایف کا الزام

بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئرراکیش شرما کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 20:48

نئی دہلی/ جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئر راکیش شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے حافظ سعید کو سرحدی علاقوں میں جاکر دہشتگرد گروپوں کونظریاتی ترغیب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، سرحد پار سے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوبھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راکیش شرما نے الزام لگایا کہ حافظ سعید سرحد کے ساتھ قائم دہشتگرد کیمپوں کا دورہ کرتے ہیں اور عسکریت پسندوں کو بھارت میں حملے کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے حافظ سعید کو سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروپوں کو نظریاتی تعلیم دینے کیلئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔انکا کہنا تھاکہ حافظ سعید انٹرنیشن بارڈر کے قریب واقع علاقوں میں جاکر نوجوانوں اور دہشتگرد گروپوں کو بھارت کے خلاف بھڑکاتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں راجیش شرما نے کہاکہ سرحد پار سے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :