ایسوسی ایشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز کے وفد کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم سے ملاقات، پاکستان اسٹیل کے مستقبل اور آفیسرز کے مسائل پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 نومبر 2015 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین و سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم سے ایسوسی ایشن آف پاکستا ن اسٹیل آفیسرز (اے پی ایس او)کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری زرداد عباسی کی قیادت میں پاکستان اسٹیل کے دورے پر آئے ہوئیپاکستان اسٹیل گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال، آفیسرز کے مسائل اور پاکستان اسٹیل کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خاص طور پر افسروں کی تنخواہوں میں گذشتہ چھ سالوں سے اضافہ نہ ہونے، تنخواہیں بروقت ادا نہ کئے جانے، گریجویٹی فنڈ، پراویڈینٹ فنڈ اور ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی۔

(جاری ہے)

ان کو پاکستان اسٹیل کے مستقبل کے حوالے سے افسران میں پائی جانے والی بے چینی اور بے یقینی سے بھی آگاہ کیا گیا۔سابق چیئرمین نے آئندہ تنخواہوں کی بروقت ادئیگی کی یقین دہانی کرائی۔اسکے علاوہ افسران کے مسائل اور پاکستان اسٹیل کے مستقبل کے بارے میں بھی امید افزا خیالا ت کا اظہار کیا۔وفد کے دیگر اراکین میں فنانس سیکریٹری محمد شفیع، آفس سیکریٹری جناب افتخار احمد بھٹی اور اسسٹنٹ آفس سیکرٹری ہاشم شیخ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :