جرمنی توانائی بحران کے خاتمے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کرے ، جرمنی کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ‘ دونوں ممالک مابین تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشیدکی جرمن سفیر اینا بیل سے ملاقات میں بات چیت

جمعرات 26 نومبر 2015 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید نے پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں جرمنی کا تعاون مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کو قریبی دوست سمجھتا ہے اور تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ‘ دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وہ جمعرات کو جرمنی کی سفیر اینا بیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کو اپنا انتہائی قریبی دوست سمجھتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مستحکم دوستی کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اطلاعات ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری سے تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اطلاعات نے جرمن سفیر کو وزارت اطلاعات سے متعلقہ تمام امور پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ جرمن سفیر اینا بیل نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میڈیا کو دی جانے والی آزادی کو سراہتے ہیں۔ جرمنی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کا خواہاں ہے

متعلقہ عنوان :