پاکستان کا بھارت میں عدم برداشت کے بارے میں جاری بحث میں حصہ لینے سے انکار

بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا،پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط

جمعرات 26 نومبر 2015 20:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) پاکستان نے بھارت میں عدم برداشت کے بارے میں جاری بحث میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوبھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں عدم برداشت کے بارے میں جاری بحث میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ میں بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔

یہ بات انھوں نے اس وقت کہی جب انھیں بھارت میں جاری عدم برداشت کے بارے میں تبصرہ کرنے کو کہا گیا ۔بھارت میں حالیہ مہینوں میں فنکاروں ،ادیبوں ،فلمی ستاروں ،شاعروں اور دیگر افراد کی جانب سے بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔حال ہی میں ہندو انتہا پسندوں نے فلم اسٹار عامر خان کو نشانہ بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :