ہنگو، چہلم امام حسین کے موقع پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش پر پابندی

جمعرات 26 نومبر 2015 20:52

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) چہلم امام حسین کے موقع پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، لوڈ سپیکر کے بے جا استعمال،ہوائی فائرنگ، اشتعال انگیز تقاریر پر مکمل پابندی ہو گی، ڈی پی او ہنگو شاہ نظر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈی پی او ہنگوشاہ نظر نے ہنگو پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذہوگی ،، ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، لوڈ سپیکر کے بے جا استعمال،ہوائی فائرنگ، اشتعال انگیز تقاریر پر مکمل پابندی ہو گی، ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہنگو میں امن و امان کے قیام میں مشران، علماء کرام اور صحافی حضرات ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا اطلاق آج سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :