سرکاری ملازمین کی ترقیوں کیلئے سروس رولز میں ترامیم کے بعد نئی سمری تیار منظوری کیلئے جلد صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیگی

جمعرات 26 نومبر 2015 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء )سرکاری ملازمین کی ترقیوں کے لیے سروس رولز میں ترامیم کے بعد نئی شرائط کے ساتھ ترقیوں کو مشروط کرنے کی سفارشی سمری تیار کرلی گئی جوکہ منظوری کے لئے جلد صوبائی حکومت کو ارسال کر دی جائے گی ذرائع کے مطابق محکمہ سٹیبلشمنٹ اور خزانہ نے مشاورت کے بعد سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق سروس رولزمیں ترامیم اور نئی سفارشات تیار کر لی ہیں ذرائع کے مطابق اعلی تعلیم یافتہ ملازمین کو آگے لانے کے لیے سفارشات تیار کی گئیں سفارشات کے مطابق جونیئر کلرک کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے جونیئر کلرک کی تعلیمی قابلیت بی اے ،کلاس فور کو جونیئر کلرک پر ترقی کے لیے ایف اے ،سپرنٹننڈنٹ کے عہدے کے لیے ایم اے کی شرائط پرمبنی سفارشات تیار کی گئیں جبکہ مڈل ومیٹرک تک تعلیم والے ملازمین کو ترقی نہ دینے کی سفارشات تیارکی گئی ہیں اور سفارشات کی سمری منظوری کے لیے جلد صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے گی ۔