مخدوم امین فہیم عہد ساز شخصیت اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ،انکی وفات سے ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان ہو ا، امین فہیم نے وزارت عظمیٰ کو ٹھکراکر جمہوریت کا ساتھ دیا

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر محمد صادق عمرانی کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 20:57

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم عہد ساز شخصیت اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کے وفات سے ملک اور قوم کو ناقبل تلافی نقصان ہو اہے وزارت عظمیٰ کو ٹھکراکر جمہوریت کا ساتھ دیا مخدوم امین فہیم کی وفات سے جو خلا پید ا ہو ا ہے کئی مدتوں تک پورا نہیں ہو ا ہے ا ن خیالات کا اظہار مخدوم امین فہیم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا تعزیتی اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی نصیرآباد کے صدر میر دا?د خان خان عمرانی جبکہ سید خادم حسین شاہ ڈاکٹر احمد حسین پندرانی میڈم نذیراں جمالی حامدخان گولہ اسد گرانی شعبان ابڑو خادم ابڑو سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں مخدوم امین فہیم کی پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات پر انہوں زبر دست خراج عقیدت پیش کی گئی اور ان کے روح ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے وطن عزیز کے استحقام اور جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں امین فہیم کو جنرل ضیاء اور مشرف نے وزارت عظمی ٰ کی پیشکش کی مگر انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرادیا کیونکہ کہ اقتدار ہمارے سامنے کوئی معنیٰ نہیں رکھتا بلکہ عوامی خدمت عبادت ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مٹانے والے خود خاک میں مل گئے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی جس پر مخالفین بوکھلہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے کارکنان اور عہدیداران پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔