اقتصادی راہداری روٹ میں دیگر شہروں کیساتھ کوئٹہ وژوب ہر صورت شامل کیا جائے ،گوادر بلوچستان کی وجہ سے راہداری منصوبہ بن رہا ہے ،مغربی روٹ کو نظر اندازکرنے سے مسائل پیدا ہوں گے جس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی پارٹی عہدایدارن سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ میں دیگر شہروں کیساتھ کوئٹہ وڑوب ہر صورت شامل کیا جائے گوادر بلوچستان کی وجہ سے راہداری منصوبہ بن رہا ہے مگرمغربی روٹ کو نظر اندازکرنے سے مسائل پیدا ہوں گے جس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔سودی نظام ،لوٹ مار وکرپشن اورقرضون نے ملک کی معیشت تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

حکمرانوں کو مظلوم بلوچستان کو معاشی وآئینی حقوق دینا ہوں گے۔جماعت اسلامی اسلامی پاکستان بناکر بلوچستان کو خوشحال وپرامن بنائیں گے۔جمہوری جماعت صرف جماعت اسلامی ہے دیگر جماعتیں جمہوریت کے صرف دعوے کرتے ہیں۔ملک میں ایک طرف انڈر گراؤنڈ ٹرین چلانے کا پروگرام ہے جبکہ بلوچستان میں ساٹھ سالہ پراناریل سسٹم چلا رہا ہے اسی دوہراظالمانہ نظام کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی جنم لیگی۔

(جاری ہے)

حکمران ملک کو منصفانہ طریقے سے چلا کر چاروں صوبوں کو یکساں ترقی دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ قلعہ سیف اﷲ کے دوران امیر جماعت اسلامی ضلع قلعہ عبداﷲ حاجی عبداﷲ ودیگر ذمہد اران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ صوبائی ناظم مالیات مولانا عبدالحمید منصوری بھی تھے مولاناعبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ بلوچستان وسائل وخزانوں سے مالامال ہے ضرورت صرف دیانت دار مخلص قیادت کی ہے مخلص ایماندار قیادت ملتے ہی بلوچستان ترقی وخوشحالی کا سفر شروع کریں گے۔

عالمی دنیامیں مسلمانوں کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں مختلف اسلامی ممالک پر کچھ خاندان قابض ہیں جو امریکی غلاموں کامنفی کردار ادا کر رہے ہیں امریکہ کو وہی جمہوریت پسند ہے جس میں ان کا فائدہ ہو اور وہی مملکت کو اچھی سمجھتی ہے جس میں ایک فرد مختارکل ہوں اور امریکہ کی اشاروں پر چل رہا ہے۔امریکی دہشت گردی نے امت مسلمہ کو تباہ کر دیاہے دینی مدارس نے قوم سے جہالت ختم اور دینی وعصری تعلیم جام کرنے میں اہم کرد ار ادا کیا ہے بدقسمتی سے ملک میں غریب ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ امراء لوٹ مار وقرض لیکر معاف کر وادیتے ہیں غریب کیلئے وسائل کچھ نہیں صر ف ہر صورت قانون پر عمل درآمد کرنا ہوگا جبکہ امیر قانون وٹیکس جمع کرنے سے ماوراہوتے ہیں جس ملک میں قانون وانصاف نہ وہ کامیابی سے نہیں چل سکتا۔

قبل ازیں جماعت اسلامی کے امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے مغوی تھیکیدار حاجی عصمت اﷲ سے ملاقات کی اور انہیں صحیح سلامت گھر پہنچنے پر مبارک باد دی بعدازاں مولانا عبدالحق ہاشمی نے قلعہ سیف اﷲ میں طالب اکا کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔