صحت ،تعلیم اوردیگرشعبوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ،ڈسٹرکٹ اورمیونسپل کمیٹی کے نمائندے اور ہیلتھ وایجوکیشن کے آفیسران کے درمیان ہم آہنگی موجودہے،ڈپٹی کمشنرنذرمحمدکھیتران

جمعرات 26 نومبر 2015 21:02

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنرنذرمحمدکھیتران نے کہاہے۔ کہ صحت ،تعلیم اوردیگرشعبوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ،ڈسٹرکٹ اورمیونسپل کمیٹی کے نمائندے اور ہیلتھ وایجوکیشن کے آفیسران کے درمیان ہم آہنگی موجودہے۔شعبوں کی فعالیت اورمسائل کے حل کیلئے پختہ عزم اورخلوص نیت کی ضرور ت ہے۔دیہی مراکزکوفعال کرکے ہیڈکوارٹرزہسپتال پر بوجھ کم کیاجاسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے بنیادی مرکزصحت شیخان کے افتتاح کے موقع پران کی زیرصدارت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شیخ یوسف مندوخیل تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررازمحمدکاکڑ،چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل،ڈپٹی چیئرمین حاجی نصیب خان ناصر،ڈی ایچ او،ایم ایس ،ممبران ڈسٹرکٹ کونسل حاجی خدائیدادمندوخیل،کمال خان بابر،شیخ صاحب خان مندوخیل،مولوی خیالی خان مندوخیل،جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکس شیرزمان مندوخیل،شیخ اشرف مندوخیل کے علاوہ ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکس اورپی پی ایچ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شیخ یوسف مندوخیل،چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل،ڈی ایچ اوڈاکٹرمظفرشاہ ،ایم ایس ڈاکٹراخترمندوخیل،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی شیخ جہانزیب مندوخیل اورستارگل مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت اورتعلیم بنیادی انسانی ضروریات ہیں۔ان شعبوں کو فعال کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال پر لوڈکم کیاجاسکتاہے۔

آئندہ تین ماہ کے دوران سترفیصددیہی مراکزصحت کو فعال کیاجائے گا۔دیہی مراکز صحت میں سٹاف کی رہائش کامسئلہ ہے۔اورانھیں مرمت درکارہے۔شیخان بی ایچ یوکثیرآبادی کو صحت کی سہولت پہنچانے کیلئے فعال کیاگیاہے۔جہاں دوڈاکٹروں اورایل ایچ وی کو عارضی بنیاد پر تعینات کیاگیاہے۔لیکن بی ایچ یو میں پانی ،بجلی اورفرنیچرکامسئلہ ہے۔پی پی ایچ آئی محکمہ صحت کے شانہ بشانہ ڑوب کے اٹھارہ اورشیرانی کے نومراکزصحت کو ماہانہ لاکھوں روپے کی ادویات فراہم کر رہی ہے۔

مقررین نے کہاکہ ہمیں مسائل کے حل کیلئے ملکرکرکام کرناہوگا۔نفرادیت اورذاتی مفاد کو نظراندازکرکے اجتماعی سوچ کو اپناناہوگا۔اورسیاست کے بالاترہوکرعوامی خدمت کو اپنانصب العین بناناہوگا۔مقررین نے صوبائی سطح پر صوبائی وزیرشیخ جعفرمندوخیل اورضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرنذرمحمدکھیتران کے تعاون اورکاوشوں کو سراہا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ چیئرمین، ڈپٹی کمشنر،اے ڈی سی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نے ڈی ایچ اواورایم ایس کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر بی ایچ یوکا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :