وزیر اعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹا پہنچ گئے ‘ایئر پورٹ پر پر تپاک استقبال

وزیر اعظم دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات‘ ملکہ برطانیہ کے ظہرانے اور مالٹا کے صدر کے استقبالیہ میں شرکت کرینگے

جمعرات 26 نومبر 2015 21:02

ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹا پہنچ گئے۔ مالٹا پہنچنے پر اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر پر جوش استقبال کیا۔ دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہی کانفرنس (کل) سے منعقد ہو رہی ہے اور مالٹا دوسری بار دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔

کانفرنس میں پاکستان سمیت ترپن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔27نومبر سے مالٹا میں شروع ہونیوالے دولت مشترکہ کی دو روزہ سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں 2020ء تک رکن ممالک کی باہمی تجارت کو 680سے ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانے پر بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

دولت مشترکہ فری ٹریڈ زون کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائیگا۔

رکن ممالک کیدرمیان ترقی، جمہوریت اور قیام امن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔سربراہ کانفرنس میں بچوں اور عورتوں کے حقوق سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔دورہ مالٹا کے بعدوزیر اعظم نواز شریف 29 نومبرکوفرانس جائیں گے۔ فرانس میں وزیراعظم ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پرکانفرنس میں شرکت کرینگے اور 2 دسمبر کو وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ 24 ویں دولت مشترکہ کانفرنس 27 اور 28 نومبر کومالٹامیں ہوگی۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کامن ویلتھ اجلاس کیلئے مالٹا میں کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کرینگے۔سربراہی کانفرنس میں انتہا پسندی‘ دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 29 نومبر کو فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :