پاکستان جرمنی کو قریبی دوست تصور کرتا ہے،دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے،وزیر اطلاعات پرویز رشید
جرمنی کی سفیر کی دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے صف اول کے ملک کی حیثیت سے کردار اور قربانیوں کی تعریف
جمعرات 26 نومبر 2015 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کو ایک قریبی دوست تصور کرتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کیلئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ جمعرات کو یہاں جرمنی کی سفیر مادام اینا لیپل کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی سرمایہ کار دوست ممالک میں شامل ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے تمام شعبے کھلے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کی صورتحال کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں جرمنی کا تعاون چاہتی ہے۔ انہوں نے اطلاعات، ثقافت اور میڈیا کے شعبہ میں تعاون کیلئے جرمنی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ جرمنی کی سفیر نے وفاقی وزیر کے ساتھ ملاقات کے دوران مختلف امور بالخصوص میڈیا، اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ سینیٹر پرویز رشید نے جرمنی کی سفیر کو وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سے متعلق کسی بھی معاملے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ جرمنی کی سفیر نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے صف اول کے ملک کی حیثیت سے کردار اور قربانیوں کو تسلیم کیا۔ انہوں نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی تعریف کی اور جمہوریت کے مزید فروغ کیلئے خواہش کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.