وزیر اعظم کا لوکا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تیونس میں شاندار استقبال

محمد نوازشریف دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کی دو اہم نشستوں میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرینگے

جمعرات 26 نومبر 2015 21:17

ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کا لوکا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تیونس میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان اور مالٹا حکومت کے عہدیداران نے شانداراستقبال کیا ٗبیگم کلثوم نواز شریف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کی دو اہم نشستوں میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے جس میں پرتشدد انتہا پسندی و بنیاد پرستی، پائیدار ترقیاتی اہداف اور نقل مکانی کے امور پر غور ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانسیسی صدر فرینکوس ہولاندے اور پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے بھی ملاقات کرینگے ٗ وزیراعظم ملکہ برطانیہ اور مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقط کی الگ الگ ضیافت میں بھی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :