والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل لیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 26 نومبر 2015 21:32

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 نومبر۔2015ء)والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں ۔ بتا یا گیا ہے کہ گذشتہ روز تتلے عالی کی بیس سالہ( ع)بی بی کو اس کے والدین نے گھر کے کام کاج نہ کر نے پر ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر (ع) بی بی نے زہریلی گولیاں کھا لیں لیں ۔

(جاری ہے)

جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔