موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، خاتون ہلاک ،بیٹا اور بیٹی شدید زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 26 نومبر 2015 21:32

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 نومبر۔2015ء) موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں چالیس سالہ خاتون ہلاک ،بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز شیر گڑھ کی چالیس سالہ نسرین بی بی اپنے بیٹے احدکے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹی کا بی اے کا امتحان دلوانے کے لیے کامونکے آرہے تھے کہ منڈیالہ پونائچ کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں نسرین بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی اور اس کا بیٹا احد اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں مسمات تنزیلہ چنڈالی اور اس کا چودہ سالہ بیٹا فریض رکشہ ٹکرانے سے جبکہ گو جرانوالہ اپنی سے ملنے آئی ہو ئی بشراں بی بی کیری ڈبہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی ۔

زخمیو ں کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :