سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ہالا آمد،مخدوم امین فہیم کی وفات پر اظہار تعزیت
امین فہیم نے ملک میں شرافت ،وفاداری کی سیاست کی،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے،امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 26 نومبر 2015 21:36
ہالا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کو مخدوم ہاؤس ہالا پہنچ کرمخدوم امین فہیم کی وفات پر مرحوم کے بیٹے مخدوم جمیل الزمان،بھائی رفیق الزمان سے تعزیت،درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسداﷲ بھٹو، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، امیر العظیم،محمد حسین محنتی عبدالوحید قریشی،عظیم بلوچ،لطف اﷲ بھٹو، مجاہد چنا ودیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
سراج الحق نے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امین فہیم نے ملک میں شرافت ،وفاداری کی سیاست کی،موجودہ حکومت تین سال گذرجانے کے باوجود بجلی بحران،مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے سمیت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انتخابات کے بعد حکومت تبدیل ہوجاتی ہے مگر عام آدمی کی حالت تبدیل نہیں ہوتی،عام آدمی دو وقت کی روٹی،بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔
کراچی کے عوام پانی کیلئے پریشان ہیں تو سندھ کے روڈ راستے موئن جو دڑو کا منظر پیش کررہے ہیں، اسلئے عوام کو آئندہ الیکشن یومِ حساب بنانا چاہئے۔ سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سب کچھ کے باوجود ہم مرکز اور چاروں صوبائی حکومتوں کو اپنا ٹرم پورا کرنے کے حق میں ہیں تاکہ ان کویہ موقع نہ ملے کہ انہیں کام کرنے نہیں دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.