ضلع غربی میں50فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیدیاگیا

ڈی سی ویسٹ سید محمد علی شاہ کا بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کا سخت پلان تشکیل دینے کی ہدایت

جمعرات 26 نومبر 2015 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں نے ضلع غربی میں50فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیدیا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کا سخت پلان تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔5دسمبر 2015ء کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعرات کے روزڈی سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے کی ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹنرننگ آفیسر فیاض خان مراد ،الیکشن کمشنر ویسٹ ایم اکرام ،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ،ایس ایس پی غربی کیپٹن غلام اظفر مہیسڑمیونسپل کمشنر غربی اور رینجرز افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع غربی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانون نافذ کرنیوا لے اداروں کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع غربی کی حدود میں مجموعی طور پر834پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں سے466پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ336پولنگ اسٹیشنز کو حساس نوعیت کے بتائے جاتے ہیں اور صرف32پولنگ اسٹیشنز کو نارمل بتایا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انتخابات یقینی بنانے کے لئے ضلع کی حدود میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے دورا ن تمام اداروں کے درمیان رابطے مؤثر بنانے پر بھی زوردیا اور کہا کہ تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہیں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ بلدیاتی انتخابات تک امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شرپسندی کے کسی بھی واقعات کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہا جائے ۔

متعلقہ عنوان :