گڈ گورننس کے فقدان پر چیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

حکمرانوں نے چیف جسٹس اور پاک فوج کی آواز پر کان نہ دھرے تو پچھتائیں گے‘صاحبزادہ حامدر ضا

جمعرات 26 نومبر 2015 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے فقدان پر چیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے،حکمرانوں نے چیف جسٹس اور پاک فوج کی آواز پر کان نہ دھرے تو پچھتائیں گے،چیف جسٹس نے قومی امراض کی درست تشخیص کی ہے،امریکہ تیسری عالمی جنگ کے حالات پیدا نہ کرے،عالمی برادری ترکی اور روس کی کشیدگی ختم کروائے۔

حکومت گیس صارفین پر مزید بوجھ نہ ڈالے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں نئی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے۔بھارتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔سڑکوں والی سرکار عوامی مسائل سے بے خبر ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہی ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ پر چھوٹے صوبے کے تحفظات دورکئے جائیں۔

بڑے منصوبوں میں چھوٹے صوبوں کو ان کا حق دیکر وفاقی حکومت کھلے دل کا ثبوت دے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دو فیصد اشرافیہ نے اٹھانوے فیصد عوام کوغلام بنا رکھا ہے۔کرسی اور کمیشن کی سیاست نے ملک تباہ کردیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل یقینی نہ بنایا گیا تو فوج کی قربانیاں ضائع ہو جائیں گی ۔ داعش امت مسلمہ کیلئے ایک بیماری بن چکی ہے۔حقیقی علماء نوجوانوں کو داعش کے چنگل میں پھنسنے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :