مدارس میں طلبہ کو فقیری میں بھی بادشاہی سکھائی جاتی ہے،پیر ذوالفقار نقشبندی
اسلام دشمن قوتیں باعمل علماء سے خائف ہیں دین کیخلاف سازشوں کا مقابلہ علماء کی ذمہ داری ہے ،مفتی محمد نعیم
جمعرات 26 نومبر 2015 21:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) معروف علمی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ گزشتہ شب اصلاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خصوصی خطاب سلسلہ نقشبندیہ کے معروف روحانی پیشواء دارلعلوم جھنگ پنجاب کے مہتمم مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی نے کیا اس موقع پر رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمد نعیم ، ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید، مولانا سیف اﷲ جمیل ، مولانا نادر جان ، مولانانعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم ، مولانا سیف اﷲ ربانی ،مولانا عبدالحمید تونسوی ، مولانا جہان یعقوب سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس،علما ،طلبہ اور خواتین بھی موجود تھیں۔
مولاناپیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے کہاکہ مدارس بے لوث ہوکر دینی علوم کو عام کررہے ہیں یہاں کسی قسم کی دہشت گردی نہیں سیکھائی جاتی،میں دنیا کے ساتوں براعظموں میں گیاہوں اور دینا کے تمام قسم کے اداروں میں خطاب کیا ہے لیکن مجھے مدارس واہل مدارس سے زیادہ محب وطن اور امن پسند لوگ کہیں نہیں ملے،مدارس کوختم کرنے کی باتیں اﷲ کے نور کو بجھانے کی کوشش کے مترادف ہیں،مدارس کا سلسلہ نبی اور وحی تک پہنچتاہے،مدارس میں طلبہ کو علوم دینیہ کے ذریعے فقیری میں بھی بادشاہی سیکھائی جاتی ہے، انھوں نے طلبہ پرزور دیا کہ علم کے ساتھ عمل اور اخلاص ضروری ہے،جس کے لیے محنت کریں اوربے لوث ہوکر دین کی اشاعت وتریج کا کام کریں ،ا نہوں نے کہاکہ مدارس کے طلبہ تعلیم کے ساتھ اعمال پر بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دیں کیونکہ بغیر عمل کے علم بے ثمر ہوتاہے اور حقیقی معنوں میں عالم وہی ہوتاہے جو علم پر عمل کرتاہے یہی ہمیں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے سیکھایا صحابہ کرام جو کچھ اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے سنتے تھے اس پر عمل کرتے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.