سجاول،کراچی میں سندھ کے اساتذہ پر پولیس تشدد کے خلاف تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ

جمعرات 26 نومبر 2015 21:48

سجاول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) کراچی میں سندھ کے اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کاروائی اور انہیں زخمی و گرفتار کرنے کے خلاف سجاول میں آج اساتذہ نے اسکولوں میں تعلیمی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا اور احتجاج کیا، اساتذہ رہنماؤ موسیٰ لغاری ، اور دیگرنے کہاکہ سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اﷲ پیچوہو کے غلط روئے سے اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کیاگیا، اور کراچی میں احتجاج پر سیکریٹری کے حکم پر انسانیت سوز تشدد کرکے اساتذہ کو زخمی اور گرفتار کیاگیا، فضل اﷲ پیچوہو کو ہٹاکر اساتذہ کو ان کے جائز حقوق دئے جائیں ،انہوں نے تشدد کے واقعے کی سخت مذمت کی ،اور فوری طور پر اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا، علاوہ ازیں اساتذہ پر پولیس تشدد کے خلاف آپکا کی اپیل پر بھی ضلع سجاول میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ، آپکا ضلعی رہنما بچل لغاری اور دیگر نے کہاکہ اساتذہ پر تشدد مذمت لائق عمل ہے ،اساتذہ کی تمام اخلاقی حمایت کرتے ہیں، جبکہ دیگر سیاسی سماجی تنظیموں نے بھی اپنے بیانات میں حکومت کے روئے اور سیکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے خلاف ناجائز کاروائیوں کی مذمت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :