جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام پی کے 95 لوئیر دیر میں اعزاز الملک افکاری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف احتجاج

(کل) اسلام آباد میں ہزاروں افراد الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کریں گے،مشتاق احمدخان

جمعرات 26 نومبر 2015 21:53

کل بروز جمعہ اسلام آباد میں ہزاروں افراد الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو سیکورٹی فورسز کے موجودگی میں پرامن طریقے ہونے والے انتخابات میں اعزاز الملک افکاری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے لیکن چند مغرب زدہ خواتین کے این جی اوز کا آڑ لے کر ا س نتیجہ روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی کامیاب ہونے والے امیدوار کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس کو الیکشن کمیشن نے نہ مان کر توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی حق سے تجاوز کیاہے الیکشن کمیشن کو آئینی طور پر سوموٹو ایکشن کا حق حاصل نہیں ہے ۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکورٹی فورسز ، الیکشن کمیشن ، سیاسی جماعتوں اور این جی اوز نے ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جس میں یہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے زبردستی روکا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فور ی طور پر یہ اعلان کیا کہ پی کے 95 میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی ہے اور نہ کسی کو زبردستی ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے جرم میں فوری طور پر برخاست کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کامیابی کا نوٹیفیکشین جاری نہ کر کے پی کے 95 کے ساتھ ظلم کیاگیا یہ علاقہ زلزلہ میں تباہ ہو ا ہے کاروبار تباہ ، سکول و ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں معیشت ختم اور انفراسٹرکچر تباہ ہوچکی ہے لیکن وہاں کے عوام چیف الیکشن کمشنر کے آمریت کی وجہ سے اپنے حقوق سے محروم ہیں اور ان کے لیے آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔

یہ جمہوریت اور آئین کا قتل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ این جی اوز ملک میں نظریہ پاکستان اور اسلام کے خلاف مغربی کلچر عام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سندھ ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں خواتین نے ووٹ نہیں ڈالے لیکن کسی بھی جگہ پر انتخابات کوکالعدم قرار نہیں دیا گیا لیکن جندول کے عوام کو اسلام سے محبت کی سز ا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن فور ی طور پر اعزاز الملک افکاری کے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں ۔ کل