Live Updates

الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کے انعقاد کے اعلان کا نوٹس لے لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 21:55

الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کے انعقاد ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کے انعقاد کے اعلان کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کل وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو جلسوں کو ہر صورت رکوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات