دنیا کا پہلا چوہا، جس نے سوتے مسافر کے موبائل سے اپنی سیلفی بنا لی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 26 نومبر 2015 22:00

دنیا کا پہلا چوہا، جس نے  سوتے مسافر کے  موبائل سے  اپنی سیلفی بنا لی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر۔2015ء)نیویارک کے سب وے اسٹیشن پر سونے والا شخص جاگا تو اسے پتہ چلا کہ چوہے نے اس کے موبائل سے اپنی سیلفی بنا لی ہے۔اس واقعے کی سب سے دلچسپ بات صرف یہ ہی نہیں کہ چوہے نے پہلی بار اپنی سیلفی لی ہے، اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ قریب سے گذرتے دوسرے شخص نے اپنے موبائل میں چوہے کی سیلفی بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی پلیٹ فارم پر سو رہا ہے اور ایک سیلفی چوہا اس کی ران پر چڑھ کر موبائل کا بٹن دبا دیتا ہے،سویا ہوا آدمی جاگ کر چوہے کو دور پھینک دیتا ہے اور جمپ لگا کر کھڑا ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنا فون اٹھاتا ہے۔ بعد سویا ہوا شخص اور ویڈیو بنانے والا شخص اپنے اپنے رستے پر جانے سے پہلے چوہے کی سیلفی اور ویڈیو کا آپس میں تبادلہ کرتے ہیں اور اپنی اپنی راہ لیتے ہیں۔