محبت ہو توایسی۔84 سالہ شوہر 56 سال سے مفلوج بیوی کی دیکھ بھال کر رہا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 26 نومبر 2015 22:00

محبت ہو توایسی۔84 سالہ  شوہر 56 سال سے مفلوج بیوی کی دیکھ بھال کر رہا ہے

شانڈونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر۔2015ء)چین کے صوبے شانڈونگ کے 84 سالہ بوڑھے کی تصاویر دیکھ کر بہت سے لوگوں کے دل بھر آئے۔ 84 سالہ بوڑھا 56 سالوں سے اپنی مفلوج بیوی کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ ڈو یوانفا اور اس کی بیوی زہو یوائی کی شادی نومبر 1958 میں ہوئی تھی۔شادی کے صرف 5 ماہ بعد جب ڈویوانفا ٹائیان شہر کی ایک کوئلے کی کان میں کام کررہا تھا، اسے خط کے ذریعے اپنی بیوی کی بیماری کی اطلاع ملی۔

ڈویواانفا واپس اپنے گھر آگیا، اس کی بیوی کافی بیمار تھی مگر پھر مفلوج بھی ہوگئی۔ڈویوانفا اپنی بیوی کو اٹھائے کئی ہسپتالوں میں پھرتا رہا کہ اس کی بیماری کی تشخیص ہوسکے۔ڈویوانفا کے دوستوں اور خاندان والوں نے اس پر کافی زور دیا کہ وہ اپنی مفلوج بیوی کو طلاق دے مگر ڈویوانفا نے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈویوانفا نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ ہمیشہ اس کے پاس رہ کر اس کا خیال رکھے گا۔

چینی ویب سائٹ کے مطابق کچھ ڈاکٹروں نے ڈویوانفا کو بتایا کہ جڑی بوٹیوں سے اس کی بیوی کا علاج ہو سکتا ہے تو ڈویوانفا پہاڑیوں پر چڑھ کر جڑی بوٹیاں لاتا۔ ڈوانفا کو اپنی بیوی سےاتنی محبت ہے کہ وہ ہمیشہ جڑی بوٹی کو پہلے خود کھاتا کہ یہ زہریلی تو نہیں۔ چینی بوڑھے شوہر کی اس محبت نے اس کے رشتے داروں اور شہر کے لوگوں کے دل کو بھی موم کر دیا ہے۔ اب سب لوگ ڈویوانفا کی بیوی کے لیے دوائیاں اور گھر کا سودا سلف لا دیتے ہیں۔ مقامی حکومت بھی اس بوڑھے جوڑے کی کافی مدد کرتی ہے۔