بلدیہ کی وائس چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھال کر بلدیہ سے کرپشن جڑ سے اکھاڑیں گے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 26 نومبر 2015 22:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 نومبر۔2015ء) بلدیہ کی وائس چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھال کر بلدیہ سے کرپشن جڑ سے اکھاڑیں گے اور نئے دور کا آغاز کریں گے شیخ آفتاب احمد نے جو عزت اور اعزاز بخشا اُن کا مشکور ہوں ،میں اپنے سیاسی مخالفین کو چیلنج کر تا ہوں کہ وہ چوک فوارہ یا مرکزی جامع مسجد میں تشریف لائیں کھلی کچہری میں بات کرتے ہیں ،بلدیہ کی وائس چیئرمین شپ معاہدہ کے تحت ہوئی میرے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے مشروب پیئے بغیر بات کریں انہوں نے کہا کہ میں رانا افسر علی خان کی بات کا برا اس لیے نہیں مناتا کہ وہ سیدھے سادے آدمی ہیں غلطی سے ان کے منہ سے نکل گئی ہو گی ،مسلم لیگ (ن)کی حمایت اور شمولیت کا فیصلہ پنجاب بھر کے عوام کا فیصلہ سامنے آنے پر کیا، پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ( ن) کو بھرپور مینڈیٹ سے نوازا ہے․ حلف اٹھانے کے بعد کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، میرے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے میرے خلاف ثبوت عدالتوں میں کیوں پیش نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار نو منتخب کونسلر،مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار وا ئس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر نو منتخب کونسلران ملک ناصر اعوان ،حاجی سیف الرحمن ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن)شیخ محمد اجمل،میجر خالد محمود، سابق امیدواران برا ئے کونسلر حاجی غلام ادریس ، نذیر احمد ، سلیم چھیمہ ،سا بق کو نسلرا ن شیخ خالد محمود خالدی ، ولیم مسیح ،رہنما ء مسلم لیگ (ن) شیخ سہیل امین تا جک ،انور خان عرف انو ، حاجی خالد محمود ، ملک افضل اعوان سمیت ملک طاہر اعوان کے سپورٹر ز اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی طاہر اعوان نے کہا کہ ہماری سیاست عوا م کی خدمت ہے میں نے بطور ناظم یونین کونسل ساڑھے6کروڑ روپے سے تعمیر وترقی کے منصوبے مکمل کرا ئے میرے خلاف میجر طاہر صادق نے متعدد انکوائریاں کرائیں مگر انھیں کچھ بھی حاصل نہ ہوا اٹک شہر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہو ئے ہیں اب شہر میں (ن) لیگ کی سیاست چلے گی عوام نے میجر طاہر صادق کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اب وہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش کررہے ہیں طاہر اعوان نے کہا کہ میرے خلاف جوالزام لگائے گئے وہ بغیر ثبوتوں کے ہیں اگر اُن کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں 5سو جعلی ووٹوں کا الزام لگایا گیا 1ہزار 69ووٹ پول ہو ئے جعلی ووٹوں کا الزام لگا میرے ووٹروں کی توہین کی گئی ہے مسلم لیگ (ن) اور شیخ آفتاب احمد نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا میں اور میرے دوست اُن کے مشکور ہیں میرا جینا مرنا شیخ آفتاب احمد اور مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے ہم باہم مل کر عوام کی خدمت کریں گے اور شہر کی تعمیرو ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے منتخب ہو کر جن لوگوں نے غلط منڈی الاٹ کرائی ہوئی ہے اور کروڑوں کرپشن ہوئی وہ سامنے لائیں گے ۔

(جاری ہے)

،منتخب ہو کر بلدیہ سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے میرے خلاف پریس کانفرنس کی گئی انھیں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ اُ ن کے لیڈر نے بھی میرے ساتھ مذاکرات کیے اور مجھے ساتھ چلنے کو کہا اُس وقت میں ٹھیک تھا جب میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگیا تو اب بُرا ہوگیا ہوں میرے حلقہ کے عوام نے جو عزت بخشی ہے اُسے میں زندگی بھر بھول نہیں سکتا ․ میرا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ میں جو بات کرتا ہوں اس پر قائم رہتا ہوں․ سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے جب بھی میری مخالفت مول لی انہیں ان کے گھر میں بھی شکست کھانا پڑی․ میرے وارڈ میں ان کا گھر واقع ہے․ ان کی بیوی بیٹی اور بہو نے گھر گھر جا کر ان کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگے․ لیکن میرے حلقے کے عوام نے انہیں اس عزت کا مستحق نہ سمجھا اور میرے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا․ وزیرِ مملکت کا بلدیات میں کوئی کردار نہیں لیکن مسلم لیگ( ن) کے اٹک کے قائد کی حیثیت سے ان سے رہنمائی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے․ میراان سے معاہدہ ہے کہ سابقہ ادوار کی کرپشن کے خلاف انتہائی حد تک جائیں گے، اور کرپشن کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ رانا فیملی کی میرے ساتھ مخالفت صرف اس لیے ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست کرتے ہوئے لیبر کونسلر کی سیٹ لینا چاہتے تھے، رانا افسر علی خان کو معلوم ہونا چاہیے کہ انہیں خود ان کی پارٹی نے ٹکٹ کے لائق بھی نہیں سمجھا۔

متعلقہ عنوان :