دنیا کی ترقی یافتہ قوموں اور معاشروں کی کامیابی کا اصل سبب تعلیم میں ہے ،حضور اکرم ؐ نے سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیتے ہوئے تعلیم حاصل کر نے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا ـ "کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے"

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 26 نومبر 2015 22:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 نومبر۔2015ء) دنیا کی ترقی یافتہ قوموں اور معاشروں کی کامیابی کا اصل سبب تعلیم میں ہے ،حضور اکرم ؐ نے سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیتے ہوئے تعلیم حاصل کر نے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا ـ"کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے"ان خیالات کا اظہار پرنسپل فضائیہ ڈگری کالج ایم آر ایف کامرہ ائیر کموڈور (ر)پرویز اے نیازی ستارہ امتیاز ملٹری نے سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے کیا تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل جاوید امتیاز ہلال امتیاز ملٹری تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی چیئرمین پی اے سی کامرہ ائیروائس مارشل ارشد ملک ستارہ امتیاز ملٹری،منیجنگ ڈائریکٹر ایم آر ایف کامرہ ائیر کموڈور فواد یونس ستارہ امتیاز ملٹری ،ڈپٹی منیجنگ ڈائیریکٹر ایم آر ایف ائیر کموڈور محمد وسیم خان کے علاوہ پی اے سی کامرہ کے افسران ،ائیر فورس سکول وکالج کے پرنسپلز ،نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات اور انکے والدین،فضائیہ ڈگری کالج کے ریٹائرڈ اور موجودہ سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی اس رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات میں جہاں ننھے ننھے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کو ناظرین کے سامنے پیش کر کے داد تحسین حاصل کی وہاں ہی کالج کی مختلف کلاسوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کر کے ناظرین کو محظوظ کیا ،اس رنگا رنگ تقریب کو کامیاب کر نے میں جہاں پرنسپل فضائیہ ڈگری کالج ایم آ رایف کامرہ نے کلیدی رول ادا کیا وہاں ہی کالج اساتذہ اور دیگر سٹاف نے بھی اپنی دن رات کی انتھک محنت سیاس پروگرام کو چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ،پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر تعلیمی ادارے کا فرض ہے کہ وہ طلبہ و طالبات میں چھپی صلاحیتوں کو نمایاں کر نے کے لیے نصابی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میوں پر بھی خاص توجہ دیں تا کہ بچوں کی شخصیت میں مثبت نکھار پیدا ہو سکے ۔