صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی ،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیااوراس ضمن میں پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کو سراہا گیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران خاتون پائلٹ مریم مختیار شہید اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔اجلاس میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید بہادری اورجرأت کی علامت تھے ۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کرایا ۔شجاع خانزادہ نے وطن عزیز پر جان نچھاور کی ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار پوری قوم کی بیٹی ہے ،جس قوم کی مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے بیٹے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :