ڈی آئی جی آپر یشنز لاہورنے کمزور تفتیش کی وجہ سے ہزاروں ملزمان کے چھوٹ جانے کااعتراف کرلیا

صرف پو لیس نے ماتحت عدالتیں بھی ذمہ دار ہے جہاں سے ملزمان رہا ہو جاتے ہیں ‘پو لیس کے پاس جدید ہتھیاروں کی کمی ہے، حیدر اشرف کی گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) ڈی آئی جی آپر یشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کمزور تفتیش کی وجہ سے ہزاروں ملزمان کے چھوٹ جانے کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں صرف پو لیس نے ماتحت عدالتیں بھی ذمہ دار ہے جہاں سے ملزمان رہا ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوگفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپر یشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا پو لیس جرائم کے خاتمے اور تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے مگر ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ پو لیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود تفتیش کی وجہ سے ہزاروں جرائم پیشہ مجرم عدالتوں سے رہا ہوجاتے ہیں اس لیے اس میں کوئی شک نہیں کہ پو لیس میں بہتر کی گنجائش ہے اور پو لیس کو جدید ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں تمام وسائل فراہم کیے جائیں تو پو لیس کی کار کردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے ۔