بھارت کا جنگی جنون، ایک ہی ہفتے میں ایٹمی میزائل کا دوسرا تجربہ

پرتھوی 2 میزائل 500 سے ایک ہزار کلو گرام روایتی اور ایٹمی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، دفاعی حکام

جمعرات 26 نومبر 2015 22:38

بھارت کا جنگی جنون، ایک ہی ہفتے میں ایٹمی میزائل کا دوسرا تجربہ

نئی دہلی/چندی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) بھارتی جنگی جنون سرچڑھ کر بولنے لگا،بھارت نے ایک ہی ہفتے میں دوسرا میزائل تجربہ کرڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری ہتھیارلے جانے والے میزائل پرتھوی 2 کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔ بھارتی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے تحت کیے گئے اس میزائل تجربے کا مقصد بھارتی فوج کے آزمائشی پروگرام کا حصہ بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق پرتھوی 2 میزائل 500 سے ایک ہزار کلو گرام روایتی اور ایٹمی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 350 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت نے اڑیسہ ہی میں ایڈوانس ایئر ڈیفنس سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ اس سپر سونک انٹرسپٹر میزائل کو متعدد ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :