پیرس حملوں سے فرانس کو معاشی طور پر شدید دھچکا ،کاروبار متاثر

جمعرات 26 نومبر 2015 22:50

پیرس حملوں سے فرانس کو معاشی طور پر شدید دھچکا ،کاروبار متاثر

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء ) پیرس میں دہشت گردی کے حملوں سے فرانس کو معاشی طور پر شدید دھچکا ،کاروبار متاثر۔تفصیلات کے مطابق پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی معیشت کو سیاحت کی مد میں 30 فیصد نقصان کا سامناہے۔وزارت خزانہ فرانس کے مطابق ہوٹل اورسیاحوں سے جڑی معیشت کو30فیصدنقصان ہوسکتا ہے جبکہ شاپنگ کرنے والوں اورریستوران جانے والوں کی تعدادمیں غیرمعمولی کمی کااندیشہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کیمونٹی بھی فرانس میں ریسٹوریشن ۔کنسٹرکشن ۔اور دوکانوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں ۔دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستانی کیمونٹی کو شیدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ادھر بیلجیم پولیس کو پیرس طرزکے حملوں کی مبینہ سازش کرنے والے10مشتبہ افرادکی تلاش ہے۔بیلجئیم کے وزیر خارجہ کے مطابق دہشتگردملک میں خودکش حملوں کی تیاری کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مشتبہ افرادکانشانہ تجارتی مراکزاورشاپنگ سینٹرزتھے

متعلقہ عنوان :