حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام
جمعرات 26 نومبر 2015 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) زندہ قومیں اپنے اسلاف اور بزرگوں کی تعلیمات کو زندہ رکھتی ہیں اور ان کے پیغام کو عام کرنے کا اہتمام کرتی ہیں تاکہ نئی نسل اپنے اسلاف کے کارناموں سے نہ صرف واقف ہو سکے بلکہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرایک خوش آئند مستقبل کے لئے راہ ہموار کر سکے۔مثبت انداز فکر،فلسفہ،سوچ اور کردار وہ چند عوامل ہوتے ہیں جو انسان کو بلندیوں تک لے جاتے ہیں۔
حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے افکار جو ان کی شاعری کی شکل میں اپنے اندر معرفت اور حقیقت کا ایک فلسفیانہ انداز رکھتے ہیں ۔ عشق الہی کی بلندیوں تک پہنچنے والی ا س صوفی شخصیت نے نہ صرف اپنی دھرتی کی ثقافتی ،تاریخی اور تہذیبی زندگی کی نمائندگی کی بلکہ اپنے وطن سے گہری محبت اور تعلق کا اظہار بھی کیا۔(جاری ہے)
آج جب ہمارا وطن اندرونی وبیرونی خطرات اور دہشت گرد کارروائیوں سے دو چار ہے تو شاہ سائیںؒ کی شاعری ہمیں بیدار ہونے اور آپس میں اتحاد قائم رکھنے کا سبق دیتی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ جب تک بھی کوئی ظالم اور جابر تمہاری دھرتی پر موجود ہے تم چین سے نہ بیٹھو اور باطل قوتو ں کے خلاف جدوجہد جاری رکھو وہ نہ صرف اپنی دھرتی بلکہ تمام عالم انسانی کے لئے دعا گو ہیں ۔حضرت شاہ عبد اللطیف کی شخصیت کا ہر پہلو محبت کا پیغام ہے وہ پوری زندگی محبت بانٹنے کے عمل میں مصروف رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.