سیاسی اور عسکری لیڈر شپ کا یہ عزم ہے پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلا کر دم لیں گے، گورنر سندھ
جمعرات 26 نومبر 2015 23:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری لیڈر شپ کا یہ عزم ہے کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پرگامزن ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والا آپریشن کسی بھی طور ختم نہیں کیا جائے گا۔
جب تک ایک ایک دہشت گرد اور جرائم پیشہ فرد کو ختم نہیں کرلیا جائے اس مقصد کے حصول کے لئے جو بھی قیمت ادا کرنی پڑی ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بھی نیشنل ایکشن پلان سے منسلک کردیا گیا ہے جہاں یہ کوشش کی جارہی ہے کہ شہر اور صوبے میں مدتوں سے رکے ہوئے کام کو فوری شروع کیا جائے جس میں آب رسانی کا منصوبہ K-IV ،نکاسی آب کا منصوبہ S-III ،ماس ٹرانزٹ کے منصوبے اور موٹروے جیسے اہم منصوبے شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.