ممتاز عالم دین مولانا فضل قادر شامزئی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا

مولانا فضل قادر شامزئی کی جماعت اسلامی میں شمولیت سے دین کے کام کو تقویت ملے گی، سراج الحق

جمعرات 26 نومبر 2015 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ممتاز عالم دین اور یونین کمیٹی مسلم آباد میں چیئرمین کے امیدوار مولانا فضل قادر شامزئی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی موجودگی میں جماعت اسلامی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے جدوجہد کررہی ہے۔

ضروری ہے کہ تمام علماء اور معاشرے کے دانشور افراد اور عام لوگ جماعت اسلامی کی پشت بانی کریں۔ جماعت اسلامی مسلک کی تفریق کے بغیر دین کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں اور اساتذہ کرام سے اس سلسلے میں مشورہ کیا اور میں اﷲ کی زمین اﷲ کے نظام کے نفاذ کیلئے خود کو جماعت اسلامی کی قیادت کے سپرد کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میرا جینا اور مرنا اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ہوگا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر ضلع بن قاسم محمد اسلام اور امیر زون لانڈھی شرقی محمد نواز خان نے مولانا فضل قادر شامزئی کے جذبات کی تائید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مولانا فضل قادر شامزئی کی جماعت اسلامی میں شمولیت سے جماعت اسلامی تقویت حاصل ہوگی اور دین کا کام تیزی کے ساتھ پھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :