سندھ کے تین سابق آئی جی صاحبان کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کادورہ،اعلیٰ معیار کی پیشہ وارانہ تربیت رکھنے پر کمانڈوز کی تعریف

جمعرات 26 نومبر 2015 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) سندھ کے تین سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کمانڈوز کو بین الاقوامی معیا ر کی پیشہ وارانہ تربیت رکھنے پراور دہشت گردوں و جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کاروائی کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ اے آئی جی سیکیور ٹی ا سپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد کے ہمراہ تین سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس نیاز احمد صدیقی، مشتاق شاہ، اور اظہر علی فاروقی نے ایس ایس یو کے ہیڈ کوارٹر گلشن اقبال کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران سابق آئی جیز نے کمانڈوز اور افسران سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ تربیت سے آگاہی حاصل کی۔ اے آئی جی پی سیکیورٹی مقصو د احمد صاحب نے اس موقع پر بتایا کہ کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوز کو پولیس کے تربیتی سینٹرز میں بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ فوج کی جانب سے کمانڈوز کی مہارت اور پیشہ وارانہ تربیت کو جدیدبنیاد پر تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سابق آئی جیز نے یونائیٹڈ کنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم کی جانب سے ISO سرٹیفیکیٹ جاری کرنے پر مبارک باد دی کیونکہ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے یہ پولیس کا پہلا انسداد دہشت گردی ،اہم تنصیبات اور اہم شخصیات کو مؤثر حفاظتی اقدامات فراہم کرنے والا ادارہ قرار دیا گیا ہے۔سابق آئی جی صاحبان نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ پولیس کے پیشہ وارانہ معیار کومزید بہتر بنانے میں ایس ایس یو اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :