مہمند ایجنسی ،پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ،ایک اہلکار شہید ،سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی سے حملہ پسپا، 4 حملہ آور ہلاک، 5 زخمی

جمعرات 26 نومبر 2015 23:11

مہمند ایجنسی ،پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان سے دہشت گردوں کا ..

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) مہمند ایجنسی پاک افغان سرحدی علاقہ شیخ بابا گلونو پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کا حملہ ،ایک اہلکار شہید ہوگیا سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی سے حملہ پسپا، 4 حملہ آور جنگجو ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپر مہمند سب ڈویژن تحصیل صافی پاک افغان سرحدی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے شیخ باباگلونو میں قائم الغازی پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جس پر فورسز نے فوری جوابی کاروائی شروع کی، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ سیکورٹی فوسز ذرائع کے مطابق فورسز کی جوابی کاروائی میں 4 حملہ آور جنگجوں ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی طرف سے درجنوں دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا۔ جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری اور موثر کاروائی سے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ اس دوان سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ فورسز کی کاروائی میں حملہ آور جنگجوؤں کو بھاری جانی نقصان کے بعد پسپا کر دیا گیا۔