گلگت بلتستان کا انفر اسٹراکچر جدید طرز پر تعمیر کیا جائیگا ، عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت جھوٹے وعدوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ،100دنوں کے ترجیحات میں سابق ادوار کے زیر التواء ترقیاتی منصوبے تھے جو کئی عرصے سے نا مکمل تھے ،ہماری حکومت نے100دنوں میں ان مکمل منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی مختلف وفود اور عمائدین سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 23:12

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا انفر اسٹراکچر جدید طرز پر تعمیر کیا جائیگا، عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جھوٹے وعدوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ،100دنوں کے ترجیحات میں سابق ادوار کے زیر التواء ترقیاتی منصوبے تھے جو کئی عرصے سے نا مکمل تھے ہماری حکومت نے100دنوں میں ان مکمل منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی۔

جمعرات کویہاں سٹی کیمپ آفس میں مختلف وفود اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے اور عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت سے سفارش کی ہے کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے ڈاکٹروں کو گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

دور دراز علاقوں میں صحت کے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت میں اصلاحات متعارف کرائیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سب ڈویژن جگلوٹ کے عوام کو بہترسفری سہولیات فراہم کرنے اور پینے کے صاف پانی یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نئے منصوبوں کا آغاز کریگی۔ صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود سیلاب اور حالیہ زلزلے میں جابحق ہونے والوں کے لواحقین کو بروقت امداری چیکس انکے دہلیز پر فراہم کیے ہیں۔

ہماری ترجیحی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیے۔ حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔عوام حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرے جو تعمیر و ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں جگلوٹ میں30بیڈ ہسپتال کی تعمیر سے جگلوٹ کے عوام کو صحت کے بہتر سہولیات میسر آئینگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے مختصر مدت میں بھر پور اقدامات کیے ہیں تمام اداروں میں خالی اسامیوں پر میرٹ اور مروجہ طریقے کار کے مطابق بھر تیاں عمل میں لائی جائینگی۔

بہترین نظام حکومت یقینی بنانے اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اداروں میں اصلاحات متعارف کرارہے ہیں ۔ معاشرے سے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آ غاز کیاجارہا ہے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا۔ گلگت شہر میں82کروڈ کی خطیر لاگت سے سیوریج زون2ایریا( امپھری تا یادگار) کا ٹینڈر کیا جارہا ہے۔

سیوریج سسٹم کی تکمیل کے بعد گلگت کے سڑکوں کو جدید طرز پر میٹلنگ کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان اور محکمہ خوراک کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو میعاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومت گلگت شہر کے عوام کو فی تھیلہ20روپے سستا میعاری آٹا فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :