نئے گورنر کی تعیناتی کے بعد خطے کے عوام کی ایک دیرنیہ خواہش پوری ہوگئی، افضل امان

جمعرات 26 نومبر 2015 23:13

غذر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالنظیم اور صوبیدار میجر (ر) افضل امان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کے ہی ایک سپوت کو گورنر بناکر یہ ثابت کر دیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی علاقے کے ساتھ کتنی ہمدردی ہے اور نیا گورنر کی تعینات کے بعد خطے کے عوام کی ایک دیرنیہ خواہش پوری ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد میاں نوازشریف کی طرف سے میر غضنفر علی خان کو گلگت بلتستان کا گورنر بنانے پر اپنے قائد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ میر غضنفر علی خان کو گورنر گلگت بلتستان بننے پر ان کو مبارک باد دیتے ہیں چونکہ موصوف کوسیاست کا وسیع تجربہ ہے اور اپ وفاق اور گلگت بلتستان کے تعلق میں ایک پل کا کردار ادا کرینگے اور ہمارا یہ خطہ اپ کی سربراہی میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :