وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس ، شجر کاری اورہارٹیکلچرکے فروغ کے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری
پی ایچ اے کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جائیں،وزیر اعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 26 نومبر 2015 23:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں شجر کاری اور ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیااور متعدد اہم فیصلے کئے گئے-اجلاس میں درخت کاٹنے پر سزا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا-درخت کاٹنے پر سمری ٹرائل ہو گا ، کم از کم تین دن قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا-اس مقصد کے لئے پی ایچ اے ایکٹ 2012ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی-جلو پارک میں چینی ماڈل کی طرز پر جدید نرسری بنانے کے منصوبے اوردرخت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی ٹرانسپلانٹرخریدنے کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ہارٹیکلچرکو فروغ دے رہی ہے -جس سے نا صرف شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ آلودگی کے مسئلے پر بھی قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.