بورے والا ،حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب کا 22واں سالانہ عرس ( کل) منعقد ہوگا

جمعرات 26 نومبر 2015 23:15

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء )حضرت خواجہ محمد معصوم صاحبؒ موہری شریف (اﷲ ھو) والوں کا 22واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک کل مورخہ 27نومبر2015بعد نماز مغرب بمقام رہائش ولی محمد بھٹی نقشبندی ٹھیکیدار 96ایم بلاک امام بارگاہ روڑ بورے والا پر زیر قیادت صاحبزادہ محمد محبوب مستانہ معصومی خادم دربار عالیہ موہری شریف منعقد ہو گا اس موقع پر محفل نعت ہو گی بعد ازاں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔