وزیراعلی پنجاب کا اوکاڑہ میں مبینہ زیادتی کے بعدطالبہ کو قتل کرنے کا نوٹس، ڈی پی او سے رپورٹ طلب

جمعرات 26 نومبر 2015 23:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ میں بی ایس سی کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلی نے طالبہ کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :